ٹرمپ نے نیٹو سیکرٹری جنرل کی جانب سے بھیجا گیا ذاتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سیکرٹری جنرل مائیک رُٹے کی جانب سے انہیں بھیجا گیا ایک نجی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق عالمی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت کو عموماً نجی رکھا جاتا ہے، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے اس میں سیاسی فائدہ دیکھ کر اس پیغام کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رُٹے کا پیغام شیئر کیا، بظاہر ’سگنل‘ نامی ایپلیکیشن پر موصول ہونے والے اس پیغام  میں مارک رُٹے نے ایران پر ٹرمپ کے جوہری حملوں کی تعریف کی۔

انہوں نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں آپ کی فیصلہ کن کارروائی پر مبارکباد اور شکریہ، یہ واقعی غیر معمولی کام تھا جس کی کسی اور میں ہمت نہیں تھی۔

امریکی اخبار کے مطابق نیٹو نے تصدیق کی ہے کہ یہ پیغام اصلی ہے اور مارک رُٹے کی جانب سے ہی ٹرمپ کو بھیجا گیا تھا۔

Related posts

سرگودھا میں امریکا کا ’وائٹ ہاؤس‘ — حیران کن محل نما عمارت نے سب کو دنگ کردیا

پیرس کے لوور میوزیم میں 7 منٹ میں انمول زیورات کی بڑی ڈکیتی

ڈونلڈ ٹرمپ کی اے آئی ویڈیو نے امریکا میں ہنگامہ برپا کر دیا