ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کیوں کیا؟ ملزم نے اعترافی بیان میں بتادیا

اسلام آباد: معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل عمر حیات المعروف کاکا نے مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ طور اعتراف جرم کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم عمرحیات نے بیان دیا کہ ملاقات کرنے سے انکار  پر ثناء یوسف کو قتل کیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ملاقات کے لیے بلایا سارا دن انتظار کیا لیکن نہیں ملی، ثناء یوسف نے مجھے واپس جانےکو کہا، میں ثناء یوسف کی برتھ ڈے پر تحفہ لایا تھا جو اس نے نہیں لیا۔

 ملزم نے بیان میں کہا کہ 2 جون کو  ثنا یوسف نے دوبارہ ملاقات کے لیے اسے بلایا لیکن نہیں ملی، مجھے ثناء یوسف کے ملاقات نہ کرنے پر سخت غصہ تھا، میں نے غصے میں آکر ثنا یوسف کو اس کے گھر جا کر قتل کردیا۔

واضح رہے کہ 2 جون کو اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ملزم ٹک ٹاکر کو قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا جہاں سے اسےگرفتار کرلیا گیا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا