بھارتی قومی سلامتی مشیر کی چینی وزیرخارجہ سے ملاقات، چین کا سرحدی علاقوں میں امن برقرار رکھنے پر زور

بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول نے چین کا دورہ کیا ہے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اجیت ڈوول نے چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے بھی ملاقات کی۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ لی جیان کے مطابق اجیت ڈوول اور چینی وزیرخارجہ کی ملاقات میں سرحدی معاملات پر بات چیت ہوئی۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین اور بھارت ایک دوسرے کی ترقی کے شراکت دار ہیں۔

ترجمان کے مطابق چین نے حساس مسائل مناسب طریقے سے حل کرنے اور سرحدی علاقوں میں امن برقرار رکھنے پر زور دیا اور کہا ہے کہ دونوں ملکوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے،  دو قدیم تہذیبی تاریخی حکمت کا مظاہرہ کریں۔

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں