عاصم منیر بہترین انسان اورانکی شخصیت متاثر کن ہے: ٹرمپ کی ایک بار پھر تعریف

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی ہے۔

دی ہیگ میں نیٹو اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، جوہری تنازع ہوسکتا تھا، پاکستان بھارت میں جنگ بندی کیلئے متعدد فون کالز کیے، کہا تجارت کرو۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی اور کہا کہ آرمی چیف عاصم منیر سے میری ملاقات ہوئی، وہ  بہترین انسان ہیں، ان کی کی شخصیت متاثر کن ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل ایران، راونڈا اور کانگو ، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بند کرائی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا تھا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا تھا آج فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، انہیں بھارت کے خلاف جنگ روکنے پر شکریہ اداکرنے کیلئے مدعو کیا تھا، ان سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔

انہوں نے کہاتھاکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار