ویڈیو: اسرائیلی حملے میں شہید قرار دیے جانیوالے ایک اور اہم ایرانی عسکری سربراہ سامنے آگئے

تہران: اسرائیلی حملے میں شہید قرار دیے جانے والے ایرانی قدس فورس کے سربراہ سامنے آگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی زندہ ہیں اور ان کی شہادت کی خبر غلط ثابت ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جنرل اسماعیل قانی کو تہران میں ہونے والے فتح کے جشن میں دیکھا گیا جہاں لوگوں نے  اسماعیل قانی کا پُرجوش استقبال کیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

امریکی جریدے نے دعویٰ کیا تھا کہ 13 جون کےاسرائیلی حملوں میں اسماعیل قانی شہید ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈرکے اعلیٰ مشیر علی شمخانی کے شہادت کی خبر بھی جھوٹی نکلی تھی اور کچھ دن قبل انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ زندہ ہیں اور اپنے آپ کو قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Related posts

انتہا پسند اسرائیلی وزرا کا غزہ پر جنگ کی واپسی کے لیے حکومت پر دباؤ

طالبان حکومت کا جبر: پاکستان مخالف پروپیگنڈا سے انکار پر افغان نیوز چینل شمشاد کی نشریات بند

حماس نے امریکی محکمہ خارجہ کے الزامات مسترد کر دیے، جنگ بندی کی خلاف ورزی سے انکار