سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، نئے سال پر غلاف کعبہ تبدیل

ریاض: سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق تمیر ریجن میں رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا کہ سعودی عرب میں محرم الحرام1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں جمعرات کو ہجری سال کا پہلا دن یعنی یکم محرم الحرام ہوگا۔

دوسری جانب مکہ مکرمہ میں نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی مسجد الحرام میں غلاف کعبہ (کسوہ) کو تبدیل کردیا گیا۔ 

پرانےکسوہ کے سنہری حصےکو 29 ذوالحجہ کے روز نماز عصر کے بعد ہٹایا گیا جب کہ نئےکسوہ کی تبدیلی کی باضابطہ تقریب یکم محرم 1447 ہجری کے آغاز پر ہوئی۔

فوٹو: ایس پی اے

رپورٹ کے مطابق نیا کسوہ سیاہ کڑھائی والے ریشم کے 47 ٹکڑوں پر مشتمل ہے، جس میں 24 قیراط سونےکے چڑھائے ہوئے چاندی کے دھاگوں کا استعمال کرتے ہوئے 68 قرآنی آیات کی کڑھائی کی گئی ہے اور اس کا مجموعی وزن تقریباً 1,415 کلو گرام ہے۔

خیال رہےکہ 2022 سے غلاف کعبہ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب نئے اسلامی سال کے پہلے دن ہورہی ہے۔ اس سے قبل غلاف کعبہ حج کے دوران 9 ذی الحجہ کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا جب مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد نہ ہونےکے برابر ہوتی ہے۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور