اسرائیل سے جنگ میں شہید ہونیوالے ایرانی کمانڈرز اور سائنسدانوں کی نماز جنازہ ادا

تہران: اسرائیل سے جنگ کے دوران شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں ہفتے کے روز اعلیٰ عسکری کمانڈرز سمیت 60 شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران شہید ہونے والے ایرانی جوہری سائنسدانوں کی بھی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شہدا کی میتوں کو ایرانی پرچم میں لپیٹا گیا تھا اور شہدا کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں۔

فوٹو/ رائٹرز

ایرانی میڈیا کا بتانا ہےکہ نماز جنازہ میں حکومتی اہلکار، عسکری قیادت اور  قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ اسرائیل سے ہونے والے 12 روزہ جنگ میں ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت اور  17 جوہری سائنسدانوں سمیت 600 سے زائد شہری شہید ہوئے۔

Related posts

جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط دسمبر تک ملنے کی توقع: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق — مذاکرات قطر اور ترکیے کی ثالثی میں مکمل