دریائے سوات پر تجاوزات کے فوری خاتمے اور ہوٹلز کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

پشاور: کے پی حکومت نے دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایات پر سوات میں چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، ترجمان وزیراعلیٰ، ایم پی ایز اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جائے حادثے پرپولیس کی غیر موجودگی پر ایس پی سے وضاحت طلب کی گئی اور ساتھ ہی  ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیلابی صورتحال میں لائف جیکٹس اور رسیوں کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دریائے سوات سمیت مختلف مقامات پر تجاوزات کوبلا تفریق ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ دریا کنارے قانونی وغیر قانونی مٹی نکالنےکی سرگرمیاں فوری بند کرنے اور بغیر اجازت تعمیر شدہ ہوٹلز کو فوری ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ  دریائے سوات کےکنارے تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کے تحت ضلعی انتظامیہ کو دریا کے اطراف غیر قانونی تعمیرات فوری گرانے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق تمام ہوٹلز کو مستقل بنیادوں پر رجسٹرڈ کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔

Related posts

راولا کوٹ میں مسلح حملہ آور مختلف عمارتوں پر مورچہ بند ہو کر سکیورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں

آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام نے ترقی، کارکردگی اور جدت کو ووٹ دیا,عظمی بخاری

پاکستان تحریک انصاف میں مجوزہ ’’عمران خان ریلیز فورس‘‘ کے قیام کا منصوبہ