نیدرلینڈز کے عوام کا غزہ کے شہید بچوں کے حق میں منفرد احتجاج

اسرائیلی مظالم کے خلاف اور غزہ کے شہید بچوں کی یاد میں نیدرلینڈز میں ہزاروں جوتے رکھ کر منفرد احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ 

نیدرلینڈز کے  شہر المیرے کے ٹاؤن اسکوائر میں غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف اور غزہ کے بچوں حق میں لوگوں نے بچوں کے ہزاروں جوتے سڑک پر رکھ کر منفرد احتجاج کیا۔ 

نیدرلینڈز میں گزشتہ سال بھی لوگوں نے غزہ کے بچوں کے حق میں اس طرح کے مظاہرے کیے تھے اور ایسے ہی ایک مظاہرے میں مقامی تنظیم نے ڈچ شہر روٹرڈیم کے مرکزی چوک پر بچوں کے 8 ہزار جوتے رکھ کر عالمی بے حسی کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی تھی۔ 

فوٹو: انادولو ایجنسی

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ میں  اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار بچے شہید یا  زخمی ہوچکے ہیں۔ 

واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 56 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد لوگ زخمی ہیں جب کہ اس وقت غزہ میں خوراک کی شدید قلت ہے۔ 

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور