تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

بینکاک: تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کو ملک کی آئینی  عدالت نے معطل کردیا۔ 

تھائی لینڈ کی خاتون وزیراعظم کو سابق کمبوڈین وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہونے کے معاملے پر تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے عہدے سے معطل کردیا۔ 

رپورٹ کے مطابق 36 سینیٹرز نےتھائی وزیراعظم کےخلاف درخواست دائر کررکھی ہے اور اس پر آئینی عدالت نےکہا کہ سینیٹرز کی درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیراعظم عہدے سے معطل رہیں گی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق تھائی سینیٹرز نے وزیراعظم  پربے ایمانی اور آئینی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تھائی لینڈاورکمبوڈیا کی سرحدی فورسزکے درمیان جھڑپ کے بعد تھائی وزیراعظم کی کمبوڈین رہنما سے فون کال لیک ہوئی  تھی جس میں وہ تھائی فوجی افسر پر تنقید کررہی تھیں۔ 

تھائی وزیراعظم کی فون کال لیک کے بعد نہ صرف ان کو شدید تنقید کا سامنا تھا بلکہ ان پر استعفےکے لیے بھی دباؤ تھا۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور