پشین اسٹاپ پر دھماکہ، 3 جاں بحق، 19 زخمی

کوئٹہ میں پشین اسٹاپ کے قریب ایف سی ہیڈ کوارٹر کے پاس زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ زرغون روڈ پر ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب پیش آیا، جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر علاقے کو سیل کردیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

Related posts

قلات میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی — بھارتی سرپرستی یافتہ 12 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک

ڈی جی آئی ایس پی آر کا الزام: عمران خان ریاست مخالف بیانیہ دے رہے ہیں