پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر مہمانِ خصوصی

ایبٹ آباد: پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں 152ویں لانگ کورس، 37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71ویں اینٹی گریٹڈ کورس اور 26ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب جاری ہے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر ہیں، جن کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعدازاں مہمانِ خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور شرکاء کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

رواں سال کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 40 دوست ممالک کے فوجی افسران بھی شامل ہیں، جن کا تعلق عراق، مالدیپ، مالی، نیپال، فلسطین، سری لنکا، یمن، نائیجیریا اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک سے ہے۔

پی ایم اے کاکول میں ہونے والی یہ تقریب پاکستانی فوجی روایت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ اس موقع پر نیشنل اور انٹرنیشنل ملٹری کیڈٹس کے اہلِ خانہ سمیت عسکری و سول شخصیات بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

Related posts

قلات میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی — بھارتی سرپرستی یافتہ 12 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک

ڈی جی آئی ایس پی آر کا الزام: عمران خان ریاست مخالف بیانیہ دے رہے ہیں