دالبندین: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، ’فتنہ الہندوستان‘ کے 6 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گروہ ’فتنہ الہندوستان‘ کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی، جس میں فورسز نے پہاڑی غار میں چھپے دہشت گردوں کو گھیرے میں لیا۔ دہشت گرد طویل عرصے سے علاقے میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ فضائی نگرانی کے ذریعے دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی گئی، اور موقع ملتے ہی فورسز نے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا گروہ مکمل طور پر ختم کر دیا گیا، جبکہ اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ کامیاب کارروائی فورسز اور خفیہ اداروں کے درمیان بہترین رابطے اور ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں امن دشمن عناصر کے خلاف سیکیورٹی آپریشنز جاری رہیں گے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Related posts

کسی بھی سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

ایف سی کی کارروائی، جنوبی وزیرستان سے افغان خودکش بمبار گرفتار

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر مہمانِ خصوصی