سب ٹھیک ہے، سب آپ کے سامنے ہے۔ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان بھرے گا۔عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوانِ صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ “سب ٹھیک ہے، سب آپ کے سامنے ہے۔ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان بھرے گا۔”

فیلڈ مارشل کے یہ تبصرے ان کی نئی تعیناتیوں کے پس منظر میں سامنے آئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر 5 سال کے لیے تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس اہم فیصلے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک ساتھ دو اعلیٰ عسکری مناصب پر خدمات انجام دیں گے۔

دوسری جانب، چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں 2 سال کی توسیع کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق توسیع شدہ مدت کا اطلاق ان کی موجودہ 5 سالہ مدت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔

ان اہم عسکری تقرریوں اور توسیعات کو ملکی دفاعی امور میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے.

Related posts

قلات میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی — بھارتی سرپرستی یافتہ 12 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک

ڈی جی آئی ایس پی آر کا الزام: عمران خان ریاست مخالف بیانیہ دے رہے ہیں