پاکستان نیوی کی جدید آبدوز غازی چین میں لانچ، ہنگور پروگرام کا اہم سنگِ میل عبور

ووہان/اسلام آباد: جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس پاکستان نیوی کی آبدوز غازی کو چین کے شہر ووہان میں شوانگ لیو بیس پر لانچ کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی نے ہنگور آبدوز پروگرام کے تحت ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آبدوز غازی کی لانچنگ کے بعد چین میں زیرِ تکمیل تمام چار ہنگور کلاس آبدوزیں سی ٹرائلز کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ غازی ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز ہے جو چین میں تیار کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان مجموعی طور پر 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کا معاہدہ موجود ہے، جس کے تحت 4 آبدوزیں چین جبکہ 4 آبدوزیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی۔ کراچی شپ یارڈ میں ہنگور آبدوزوں کی تیاری ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت کی جائے گی، جس سے ملکی دفاعی صنعت کو مزید تقویت ملے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ہتھیاروں اور جدید سینسر سسٹمز سے لیس ہوں گی اور یہ دور مار اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں پاکستان نیوی کی جنگی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کریں گی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی.

Related posts

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں جدید سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کے لیے پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

قلات میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی — بھارتی سرپرستی یافتہ 12 دہشتگرد ہلاک