محرم الحرام کے موقع پر پنجاب بھر میں انتظامات

محرم الحرام کے موقع پر پنجاب بھر میں بہترین انتظامات سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا عوام کی خدمت، گڈ گورننس اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پہلی بار محرم کے جلوسوں کے راستے کو گرمی کی شدت کے باعث پانی کے چھڑکاؤ سے ٹھنڈا کیا گیا، جلوس گزرنے کے ساتھ ہی صفائی کی گئی محرم کے دوسرے دن بھی پنجاب بھر میں امن وامان، صفائی، عوام اور عزاداروں کی مثالی خدمت کی گئی پنجاب کی تاریخ کے محرم الحرام کے سب سے بڑے انتظامات میں پہلی بار سائیبر پٹرولنگ کا جدید طریقہ استعمال کیا گیا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے براہ راست تمام انتظامات کی نگرانی کی دوسرے روز بھی جلوسوں، مجالس کی بھرپور سکیورٹی جاری، پنجاب میں ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار محرم میں سکیورٹی پر مامور ہیں، رینجرز نے بھی پولیس کی معاونت کی انتظامیہ ، پولیس ،ریسکیو، صحت و صفائی سمیت تمام اداروں نے ایک ٹیم بن کر کام کیاامن کمیٹیوں کے ارکان جلوسوں اور مجالس کے انتظامات میں معاونت فراہم کر رہے ہیں محرم الحرام میں پہلی مرتبہ فیک نیوز کے سدباب کے لیے سائبر پٹرولنگ بھی جاری ہے صوبائی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں جامع مانیٹرنگ کے لئے 24/7 کنٹرول روم قائم کئے گئے عزاداروں کو خوراک اور پانی فراہم کیا گیا وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سائے کا بھی اہتمام کیا گیا فیلڈ ہسپتال، کلینکس آن ویلز سمیت پورا طبی عملہ موجود رہاعزاداروں کے لئے شربت اور لیموں پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئیں عاشور کے جلو س کے شرکا کے لئے ٹھنڈے پانی کی بوتلیں بھی فراہم کی گئیں سیکورٹی کے لئے سیف سٹی کیمروں سے مسلسل نگرانی جاری ہےداخلہ اور خارجی مقامات پر خصوصی سکیورٹی گیٹس لگائے گئے، ڈرونز سے بھی نگرانی کی گئی جلوس اور مجالس کےلئے ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کا خصوصی اہتمام کیاگیا گرمی اور حبس کے پیش نظر مجالس اور جلوس کے راستوں میں ٹھنڈے پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا بجلی کے بکھرے تاروں سمیت جلوسوں کے راستے سے ہر طرح کی رکاوٹیں ہٹائی گئیں

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ