وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سی ٹی ڈی کو خراج تحسین

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تونسہ کے قریب فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے ایک بار پھر فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ وزیرداخلہ نے پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیم کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا جاری رکھیں گے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔

Related posts

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران اللہ تعالیٰ نے پاکستان سے اہم کام لیا،اسحاق ڈار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں محرم الحرام کے مجالس اور جلوسوں کے لیے گزشتہ فول پروف سکیورٹی، سہولیات اور نگرانی کے غیر معمولی انتظامات جاری

پنجاب کی عوام کے لیے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ تین بڑی خوشخبریاں سامنے آگئیں