لاہور: چینی باشندوں کے گھر چوری کا ڈراپ سین، 3 ملزمان گرفتار، سوا کروڑ برآمد

لاہورپولیس کے آپریشنز ونگ نے ڈیفنس میں چینی باشندےکے گھر چوری کرنے والے ملزمان کو پکڑ لیا۔

اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے چینی شہریوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ چینی باشندوں کے گھر سے ایک کروڑ  80 لاکھ روپے کی چوری کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے سوا کروڑ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔

اے یس پی کے مطابق گرفتار ملزمان چینی شہری شی ڈیپوکے گھر کام کرتے تھے، ملزمان نے 3 دن پہلے کیش لوٹا اور آبائی شہر چشتیاں فرار ہوگئے، 2 ملزمان سکیورٹی گارڈ شبیر اور امتیاز نے تیسرے شخص علی عزیر سے مل کر واردات کی۔

اے ایس پی نے بتایا کہ ملزمان سے ایک کروڑ  20 لاکھ روپے برآمد ہوچکے اور باقی پیسوں کی برآمد گی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ