عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

بین الاقوامی فوجداری عدالت ( آئی سی سی) نے خواتین کے خلاف جبری اقدمات پر افغان طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عدالت کی جانب سے افغان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور  چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے خواتین کے خلاف جبری اقدمات پر  افغان طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

 آئی سی سی کے جج نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے لکھاکہ ایسے معقول شواہد موجود ہیں جن سے  پتہ چلتا ہےکہ طالبان رہنماؤں نےخواتین کے خلاف صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

Related posts

ٹرمپ انتظامیہ کا نیٹو اتحادیوں کی پالیسیوں کا جائزہ، سوالنامہ ارسال

چینی اشیا کی مبینہ غیر قانونی ترسیل، وائٹ ہاؤس اور بیجنگ آمنے سامنے

قطر میں 3 ایرانی پائلٹس کی گرفتاری کا ایرانی دعویٰ، ریڈکراس سے فوری تحقیقات کا مطالبہ