آئندہ سال حج کیلئے 2 لاکھ پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرالی

آئندہ سال حج کے لیے 2 لاکھ پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرالی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق  حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا کل آخری دن ہے اور عازمین حج رجسٹریشن گھر بیٹھے  آن لائن بھی کرا سکتے ہیں۔

ترجمان کاکہنا تھاکہ حج رجسٹریشن کےلیے کوئی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی اور حج  2026 کےلیے  قبل ازوقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

ترجمان  نے بتایاکہ رجسٹریشن کرانے والے درخواستگزار ہی حج 2026 کےاہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کرسکیں گے، اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کےمطابق الگ سےجاری کیےجائیں گے۔

ترجمان کے مطابق حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پرکی جارہی ہے، حج رجسٹریشن مکمل ہونے پر اعدادوشمار سے متعلق سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا اور رجسٹریشن کی بنیاد پرحکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی۔

حج 2026 کے لیے خود کو رجسٹر کرانے کے لیے کلک کریں۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ