دورہ بنگلا دیش کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

دورہ بنگلا دیش کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

بنگلادیش کے خلاف قومی ٹیم میں سلمان علی آغا (کپتان) ، ابرار احمد ، احمد دانیال، فہیم اشرف ، فخر زمان اور حسن نواز کو شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ حسین طلعت ، خوش دل شاہ ، عباس آفریدی ، محمد حارث ، محمد نواز،صائم ایوب ، صاحبزادہ فرحان ، سفیان مقیم اور سلمان مرزا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

 پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان  تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 20 جولائی سے شروع ہوگی۔

دوسری جانب نوید اکرم چیمہ ٹیم کے منیجر  جب کہ مائیک ہیسن ہیڈ کوچ ہوں گے، ایشلے نوفکی بولنگ کوچ، محمد حنیف ملک بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

اس کے علاوہ شین میکڈرمٹ کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، گرانٹ لوڈن اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ہوں گے،

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے ایڈوائزر عامر میر کا کہنا ہے کہ دنیا میں نائب کپتان کا رواج نہیں،اس لیے نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Related posts

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک مختلف لیگز میں شرکت کی اجازت دے دی

(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے میزبان وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا

ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا