بنوں: تھانے اور ایک گھر پر مسلح افراد کا ڈرون حملہ، خاتون جاں بحق

بنوں میں مسلح افراد کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بنوں میں ایک ڈرون تھانہ میریان اور دوسرا ڈرون ہوید کے علاقے میں ایک گھرپرگرا جس میں خاتون جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ صبح سویرے تھانہ میریان پرڈرون حملے میں سولر پلیٹس کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا اور اس حوالے سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ