پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست دائر کردی

پشاور: تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردی۔ 

 پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی اصغر کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہیں، مخصوص نشستوں سےمتعلق کیس میں پی ٹی آئی کو نہیں سنا گیا، درخواست گزار کو مخصوص نشستوں کا کیس لڑنےکا حق دیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ پشاور ہائیکورٹ کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر مس لیڈکیاگیا تھا، ہائیکورٹ کا 13 اور 14 مارچ 2024 کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا