اسلام آباد: نالہ کورنگ میں موٹر سائیکل سوار پانی کے ریلے میں بہہ گیا، ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد: نالہ کورنگ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے موٹر سائیکل سوار پانی کے ریلے میں بہہ گیا۔

ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نالے پر بنائے گئے پُل سے لوگ اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں گزار رہے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے جب کہ  نالہ کورنگ کے کنارے کچے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ نالہ کورنگ کے قریب رہنے  والوں کو نالے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ