باجوڑ میں فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق

باجوڑ: تحصیل خار ہیڈ کوارٹر کے قریب فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)  کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او وقاص رفیق کے مطابق فائرنگ سے مولانا خان زیب کے 3 ساتھی زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 مولانا خان زیب اے این پی کی علما کونسل کے سربراہ اور قومی اسمبلی کےسابق امیدوار تھے۔

ڈی پی او کے مطابق مولانا خان زیب کو 13 جولائی کو امن مارچ سے متعلق مہم کے دوران نشانہ بنایاگیا۔

Related posts

نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپیریل کالج لندن کا کیمپس قائم کیا جائے گا، نومبر میں سنگِ بنیاد رکھا جائے گا

جیوپولیٹیکل حالات پاکستان کے حق میں بہتر، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں: وزیرِ خزانہ

سہیل خان آفریدی نے خیبر پختونخوا کے 30 ویں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا