فیض آباد احتجاج کیس میں علی امین کے وارنٹ اور اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ اور اشتہاری کا اسٹیٹس  برقرار  ہے۔

اسلام آباد کی  انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے عمران خان کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کیس پر سماعت کی جس دوران علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ 

 عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ اور اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار رکھتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے عامر محمود کیانی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے بریت کی درخواست دائرکی جس پر جج نے کہا کہ پراسیکیوٹر کے دلائل سن کر آج ہی فیصلہ سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور،  فیصل جاوید اور دیگر کےخلاف تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا