محکمہ ثقافت سندھ کا حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ

کراچی: محکمہ ثقافت سندھ نے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کرلیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مرحومہ حمیرا اصغر کی تدفین سمیت تمام مراحل محکمہ ثقافت کے ذمے ہے، پہلی کوشش ہے کہ والدین راضی ہوں اور لاش وصول کریں، ورثا اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔

واضح رہے کہ حمیرا اصغر کا تعلق لاہور سے تھا لیکن وہ کراچی شہر میں مقیم تھیں، پولیس نے ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد سردخانے منتقل کردیا ہے اور مرحومہ کے لواحقین سے رابطہ ہوگیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون نے 2018 میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا ، 2024 سے کرایہ نہ دینے پر مالک نے کیس کررکھا تھا، پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی تو دروازہ لاک تھا، پولیس دروازہ توڑ کر داخل ہوئی تو خاتون کی لاش ملی۔

Related posts

بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شہرۂ آفاق فلم ’’میں ہوں نا‘‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم بعد میں انہیں فلم کا حصہ بننے سے روک دیا گیا۔

فریال گوہر سے طلاق پر افسوس ہے، اداکار جمال شاہ کا اعتراف

جودھا اکبر کے سیٹ سے حیران کن انکشافات: 400 کلو زیورات، 5 سیکیورٹی گارڈز تعینات