اسلام آباد قومی سیاست میں ایک اور بڑا موڑ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا۔ کئی روز سے محفوظ فیصلہ آج جاری ہوا جس نے ایوان اقتدار میں نئی ہلچل مچا دی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جمشید دستی کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا جسے الیکشن کمیشن نے منظور کرلیا۔ ریفرنس میں دستی کی تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق دو علیحدہ درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں ایوان سے باہر کا راستہ دکھا دیا۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ جاری ہونے کے بعد جمشید دستی کے قریبی حلقوں میں غیر یقینی کی فضا چھائی ہوئی ہے، جبکہ مخالف سیاسی حلقے اس فیصلے کو اپنی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔
کیا جمشید دستی اس فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑیں گے یا خاموشی سے سیاست کو خیر باد کہیں گے
بڑی سیاسی شخصیت نا اہل ایوان میں ہلچل سیاسی منظرنامہ تبدیل ہونے کو تیار؟
22.7K