وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عالمی یومِ انصاف پر پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جہاں انصاف کا چراغ بجھ جائے، وہاں ظلم کی تاریکی پورے معاشرے کو نگل لیتی ہے۔انصاف وہ سورج ہے جس کی روشنی کے بغیر کسی قوم کی تقدیر کبھی روشن نہیں ہو سکتی۔

عالمی یومِ انصاف پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ جہاں ناانصافی ہو، وہاں بداعتمادی، نفرت ،فتنہ اور انتشار جنم لیتے ہیں۔ناانصافی نہ صرف فرد کو متاثر کرتی ہے بلکہ فتنہ پورے معاشرے کی جڑوں کو کمزور کر دیتا ہے۔انصاف نہ ہو تو ترقی اور خوشحالی ادھورے خواب بن جاتی ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں انصاف اور مساوات کو ترجیح میرا عزم ہے۔ناانصافی کے سدباب کے لئے پیرا جیسے ادارے قائم کیے ہیں-پنجاب حکومت کی پالیسیوں کا مقصد ہر فرد کو بلا امتیاز حقوق و انصاف کی فراہمی ہے۔انصاف قائم رکھنا ہماری ذمہ داری بھی ہے اور عہد بھی۔انصاف کی روشنی ہر فردکی زندگی روشن کر سکتی ہے۔

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا