سپریم کورٹ میں کیس کی عدالتی دستاویزات کوریئر گاڑی سے چوری

سپریم کورٹ میں کیس کے عدالتی دستاویزات چوری ہوگئے۔

کورٹ ایسوسی ایٹ سپریم کورٹ نے کیس کے فریق کو دستاویزات چوری ہونے سے آگاہ کردیا اور بتایاکہ دستاویزات کو کوریئر سروس سے اسلام آباد بھیجا جارہا تھا۔

کورٹ ایسوسی ایٹ نے فریق کو بتایاکہ کوریئر سروس کی گاڑی دورانِ سفرچھین لی گئی اور گاڑی چوری ہونے کی صورت میں آپ کے عدالتی دستاویزات بھی چوری ہوگئے۔

کورٹ ایسوسی ایٹ کی فریق کو ہدایت کی کہ آپ جلدازجلد نئی درخواست عدالت میں جمع کروائیں تاکہ کاروائی متاثر نہ ہو۔

دستاویزات کراچی رجسٹری سے اسلام آباد بھیجے جارہے تھے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا