سندھ میں کل سے بارش کا امکان، کراچی میں بادل کب برسیں گے؟

کراچی: مون سون ہواؤں کے تحت کل سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ کے بیشترحصوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے تحت آج دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کل سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، ٹھٹھہ،سجاول اور بدین میں بارش کی توقع ہے جب کہ 19 کو جولائی میرپورخاص،  حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ اور سجاول میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی 19 جولائی کو گرج چمک کے ساتھ بارش  کی پیشگوئی کی ہے۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ