ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے ایران کو شکست دیکر پانچویں کامیابی حاصل کرلی

تھائی لینڈ میں جاری ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے دفاعی چیمپین ایران کو شکست دے دی۔

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں ایران کو 1-3 سے شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کی ہے۔

 جمعرات کو ہونیوالے کراس اوور راؤنڈ میں گروپ ایف کے میچ میں پاکستان نے ایران کو ہرایا۔

 ایران کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 25-23، 25-19، 22-25 اور 31-29 رہا جب کہ  چوتھے سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ رہا اور 5  مرتبہ میچ پوائنٹ برابر ہوا ۔

پاکستان اور ایران کے درمیان میچ2  گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔

پاکستان پہلے ہی ایونٹ کے ٹاپ فور میں اپنی جگہ پکی کر چکا ہے جہاں اس کا مقابلہ بھارت یا جاپان سے ہوگا۔

Related posts

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک مختلف لیگز میں شرکت کی اجازت دے دی

(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے میزبان وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا

ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا