وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرض دینے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں  کو آسان شرائط پر قرض دینے کے لیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت جاری کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی ترقی کے لیے منصوبہ بندی اور ایگری فنانسنگ پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے  کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم  نے کہا کہ 12 ایکڑ سےکم زمین والےکسانوں کو زرعی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے، پاکستان کی ترقی زرعی شعبے اور کسانوں کی پیداوار کی ویلیو ایڈیشن سے مشروط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرعی شعبے میں ترقی کے لیے چھوٹے کسانوں کو سہولیات دینا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان