کےپی اسمبلی: اقلیتی نشست پر ن لیگ اور جے یو آئی میں ٹاس کی جگہ افہام و تفہیم سے فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد: خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست کے معاملے پر ٹاس کی جگہ مسلم لیگ ن  اور  جے یو آئی میں افہام و تفہیم سے فیصلہ ہوگیا۔

فیصلہ وزیراعظم ، مولانافضل الرحمان اور دونوں پارٹیوں کی مشاورت سےکیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن ٹاس سے دستبردار ہوگئی اور نشست  جے یو آئی کو مل گئی۔

ن لیگ کے رہنما امیرمقام کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن کی بڑی پارٹی ہوتے ہوئے بلامقابلہ انتخابات کے لیے قربانی دے رہی ہے، قربانی کا مقصد یہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں خرید وفروخت کا الزام ختم ہوجائے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ  پارٹی کے بڑوں نےبات چیت کی، فیصلہ ہوا مسلم لیگ ن اقلیت کی نشست  سے دستبردار ہوگی، ہم چاہتے ہیں مشاورت  سےسینیٹ کی سیٹیں ملیں، 6 نشستیں حکومت  اور 5  اپوزیشن کو  ملیں، اس پر بات ہو رہی ہے،  اگر مشاورت  سے بات نہیں بنتی تو اپوزیشن  پھر مل کر سینٹ الیکشن لڑےگی۔

Related posts

پنجاب میں زرعی شعبے کا بڑا انقلاب، 10 لاکھ کسان کارڈز کا ہدف آخری مرحلے میں، 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم