پنجاب: گزشتہ روز بارش کے دوران حادثات میں 43 اموات ہوئیں، ریسکیو ترجمان

لاہور: پنجاب بھر میں گزشتہ روزبارش کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 43 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق گزشتہ روزپنجاب بھر میں بارشوں کے دوران چھتیں اوردیواریں گرنےکے 130 واقعات ہوئے جس کے نتیجے میں جانی نقصان بھی ہوا۔ 

ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ روز بارشوں کے دوران مختلف علاقوں میں ہونے والے حادثات میں 43 اموات ہوئیں۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور میں 16، شیخوپورہ میں 5، اوکاڑہ اور پاکپتن میں 4۔4، چکوال میں 2، فیصل آبادمیں 9،  منڈی بہاء الدین، ننکانہ اور ساہیوال میں ایک، ایک ہلاکت ہوئی۔ 

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا