حمیرا اصغر کیس: اداکارہ سے انکے آخری ایام میں کون کون رابطے میں رہا؟

پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق حمیرا اصغر کے فلیٹ کی چابیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں، فلیٹ کے مرکزی دروازے کی 3چابیاں فلیٹ کے اندر سے ملی ہیں جب کہ  بلڈنگ انتظامیہ، چوکیدار اور اداکارہ کی سابقہ گھریلو ملازمہ شامل تفتیش ہیں۔

تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ بلڈنگ انتظامیہ، چوکیدار اور گھریلو ملازمہ سے تفتیش کی گئی ہے،  تمام لوگ اکتوبر2024  تک حمیرا اصغر سے رابطے میں تھے جب کہ حمیرا کی ملازمہ 2024 میں ملازمت چھوڑ کے جاچکی تھی۔

تفتیشی حکام کے مطابق لگتا ہے حمیرا اصغر مالی طور پر پریشان تھیں، انہوں نے ستمبر 2024 میں آخری کمرشل شوٹ کیا تھا اور  وہ کام سے متعلق اکتوبر2024 میں لوگوں سے رابطے میں تھی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے باہر اور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں۔

Related posts

کنگنا رناوت کا بھارت کی جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ قرار دینے والے اپنے سابقہ بیان سے یوٹرن

کنگنا رناوت نے نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج کے بعد بھارتی جین زی (Gen Z) نسل پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں “جنریشن گٹر” قرار دے

عروبہ مرزا نے بھی رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے اور ناپسندیدہ پیغامات بھیجنے کا الزام عائد کر دیا