پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی

پاکستان نے بھارت کےلیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ کےلیے بند رکھنےکا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش کا نیا نوٹم جاری کردیا۔ نوٹم کے مطابق بھارتی ائیرلائنز کےلیے 23 اگست تک پاکستان کی فضائی حدود بند رہےگی اور  بھارتی رجسٹرڈ تمام طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ بھارتی ملکیت یا لیز  پر لیےگئےفوجی و سول طیاروں پربھی پابندی برقرار ہے، یہ پابندی پاکستانی وقت کےمطابق24 اگست صبح 4 بجکر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔

یاد رہے کہ بھارتی ائیرلائنزکےلیے پاکستان کی فضائی حدود 23 اپریل سےبند ہے۔ 

پاکستان اس سے قبل 2 مرتبہ اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک ایک ماہ کی توسیع کرچکا ہے۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا