کے پی میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ ہی ہوں گے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے ناموں کی توثیق کر دی

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ ہی ہوں گے، تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے پارلیمانی کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے پرانے ناموں کی توثیق کر دی۔

جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے سینیٹ کے الیکشن کے امیدواروں کے جو نام فائنل کیے گئے تھے  پارلیمانی کمیٹی اور سیاسی کمیٹی نے انہی ناموں کی توثیق کی۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کی جنرل نشست پر  مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا خان آفریدی، پیر نورالحق قادری  جبکہ عورتوں کی نشست پر  روبینہ ناز اور  ٹیکنوکریٹ  کی نشست پر  اعظم خان سواتی امیدوار ہوں گے۔

اس کے علاوہ ثانیہ نشتر کی خالی ہونے والی نشست پر مشعال یوسفزئی امیدوار ہوں گی۔

 سیاسی کمیٹی کے مطابق سینیٹ کے ناراض امیدواروں نے کاغذات واپس لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔

یاد رہے کہ ناراض پارٹی رہنماؤں نے جمعے کو علی امین گنڈاپور سے 2  بار ملاقاتیں کی تھیں ۔ تاہم علی امین ناراض سینیٹ امیدواروں کو دستبرداری کیلئے نہیں مناسکے تھے  اور کہا تھا کہ سیاسی کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلامقابلہ سینیٹ انتخاب پر معاہدہ ہوا تھا۔

پختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان  5/6 فارمولے پر اتفاق ہوا تھا۔ فارمولے کے تحت تحریک انصاف کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا