وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بغیر شیڈول ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈی سی آفس ننکانہ صاحب سے بغیر شیڈول ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا دورہ کیاوزیراعلیٰ مریم نواز نے ہسپتال میں موجود مریضوں اور تیمارداروں سے ہسپتال میں دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا وزیراعلیٰ نے ہر مریض سے مفت میڈیسن کے بارے میں دریافت کیا اور پرچیاں چیک کیں وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی مرکزی انتظارگاہ میں دستیاب میڈیسن اور ان کی تعداد بورڈ پر آویزاں کرنے کو سراہامریم نواز نے مریضوں کی آمد، تشخیص اور ادویات کی فراہمی کا کا وقت چیک کیا وزیراعلیٰ نے ہر مریض کو ڈیڑھ گھنٹے کے اندر تشخیص اور ادویات کی فراہمی پر اظہارتحسین کیا۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا