وزیراعظم نے نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے پاکستان کے پہلے اسکلز امپیکٹ بانڈ کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم نے نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے پاکستان کے پہلے اسکلز امپیکٹ بانڈ کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کے روڈ میپ پر جائزہ اجلاس ہوا جس دوران وزیراعظم نے پاکستان کے پہلے اسکلز امپیکٹ بانڈ کی منظوری دی۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ جدید ماڈل نوجوانوں کو روزگارکے قابل بنانے کیلئے نجی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر سکھائے جائیں گے، حکومت نوجوانوں کو ہنر اور تعلیم کے ساتھ ملک وبیرون ملک روزگارفراہم کررہی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہاکہ وہ ہر 2 ماہ بعد روزگارکی فراہمی کے روڈ میپ پر عمل درآمد کا جائزہ خود لیں گے،  بیرون ملک روزگار کیلئے  ہنرمند افراد کی تیاری کو ترجیح دی جائے گی۔

Related posts

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا

خیبر کے علاقے باڑہ میں فائرنگ سے قتل کیے گئے چار افراد کی لاشیں برآمد، تحقیقات شروع