ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے کچے کے مکین بے گھر، کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور

 ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب کی وجہ سے  کچے کے مکین بے گھر ہو گئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرا اسماعیل خان میں سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے جہاں کچے کے مکین سیلاب کی وجہ سے بےگھر ہوگئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بے گھر ہونے والے متاثرین بھکر روڈ، ڈیرا دریا خان پل اور دیگر محفوظ مقامات پرکھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں جب کہ 200 خاندانوں کو غیر غذائی اشیاء دے چکے ہیں اوردیگر متاثرین کیلئے سروے کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ میانوالی کے مختلف علاقوں میں ہزاروں ایکڑ پر کاشت کپاس کی فصل خراب ہوگئی۔

حافظ آباد میں بارشوں اور سیلاب سے ضلع کے 140 سے زائد دیہات ڈوب گئے، فصلیں تباہ اور مویشیوں کو چارہ ڈالنا تک دشوار ہوگیا۔

دوسری جانب دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جب کہ دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ ، چشمہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائےسندھ کچے کے علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے، دریائے سندھ کے  راستوں پر کاشت فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ، سیلابی علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا