گورنر پنجاب کی مریم نواز کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش کردی۔

گورنرپنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں کے دوروں کے بعد مریم نواز  کے نام خط لکھا جس میں  انہوں نے  سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نظام زندگی شدید متاثر ہوا ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ شہروں کو  ملانے والے پُل ٹوٹ گئے ہیں، سڑکیں بہہ جانے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، غریب لوگوں کے گھر، قیمتی سامان اور مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں لہٰذا سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ