آزاد کشمیر میں کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کا امکان

مظفرآباد:  آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بارش کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر کی اسٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 27 سے 31 جولائی تک آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بارش کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

ایس ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ بارش کا سلسلہ 28 جولائی کو شدت اختیار کرسکتا ہے جس کے سبب بالائی علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ایس ڈی ایم اے نے سفر کرنے والے خصوصاً سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارتی کا کہناہےکہ  طوفانی ہواؤں سے کمزور انفرا اسٹرکچر سمیت درختوں، بجلی کے کھمبوں سمیت سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

Related posts

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنے ٹیکس اور مارجنز شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نورین نیازی کا بیان بھائی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان کی کامیابی سے انہیں تکلیف ہے: عظمیٰ بخاری

نورین نیازی کا معرکۂ حق سے متعلق متنازع بیان، سیاسی و دفاعی حلقوں میں شدید ردعمل