توشہ خانہ ٹو کیس، علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو اڈیالہ جیل کے اندر جانے سے روک دیا

راولپنڈی: تحریک انصاف پاکستان ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس  میں علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو اڈیالہ جیل کے اندر جانے سے روک دیا۔

اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل صبح ساڑھے 10 بجے سے وکلاء کا انتظار کرتے رہے تاہم بانی پی ٹی آئی کے وکیل عدالت پیش نہیں ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل قوسین مفتی کو علیمہ خان نے جیل کے داخلی دروازے پر روکے رکھا، اس حوالے سے علیمہ خان نے کہا کہ جب تک وکیل قوسین مفتی کے ساتھ عمران خان کی فیملی، سلمان اکرم راجہ اور علی ظفر کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملے گی وکیل بھی نہیں جائے گا۔

 جج اور پراسیکیوشن ٹیم ساڑھے 3 گھنٹے انتظار کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی حاضری لگائی گئی تاہم وکیل کے پیش نہ ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 29 جولائی تک ملتوی کردی

Related posts

بحیرہ احمر میں حوثیوں کا تجارتی جہاز پر حملہ، 3 پاکستانی جاں بحق، ایک زخمی

قائم علی شاہ کی بیٹی کی ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل 3 سالہ تقرری، پی ایم اینڈ ڈی سی پالیسی پر سوالات

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت