پنجاب اور کے پی میں ممکنہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق الرٹ جاری

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں کے لیے ممکنہ موسمی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا۔ 

ممکنہ موسمی صورتحال پر جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ  31 جولائی تک پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب اورلینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ 

پنجاب میں لاہور، سرگودھا، حافظ آباد،گوجرانوالہ،گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اورنارو وال میں بارشیں متوقع ہیں۔ 

محکمہ موسمیات نے ڈی جی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں بارشوں جب کہ  پہاڑی علاقوں کے برساتی نالوں میں تیز بہاؤ کی پیشگوئی کی ہے۔ 

خیبر پختونخوا میں کوہستان، سوات، مالاکنڈ، دیر، بونیر میں ملحقہ ندی نالوں اور دریاؤں میں بارش کے باعث طغیانی کاخدشہ ہے۔ 

اس کے علاوہ آزادکشمیرکے علاقوں بھمبر، سماہنی، دھیرکوٹ میں تیز بارش ہوئی۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ