لاہور: نامعلوم افراد نے شہری کی پالتو بندریا کا ڈنڈوں اور پتھروں سے سر کچل دیا

لاہور : پتوکی کے چوک جھلار میں نامعلوم افراد نے شہری کی پالتو بندریا کو ڈنڈوں اوراینٹوں کے وار کر کے بے دردی سے مار ڈالا۔

بندریا کی ہلاکت کے بعد اس کے مالک عبدالعزیز نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی جس میں اس نے کہا کہ بندریا 4 سال سے اس کے پاس تھی اور  وہ اس کے خاندان کا فرد تھی۔

عبدالعزیز نے کہا کہ اس کی بندریا بھینسوں کے باڑے میں تھی کہ نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے اس کا سرکچل دیا،بندریا کی ہلاکت پر اس کا پورا خاندان غم زدہ ہے۔

 بندریا کے مالک کی درخواست پر پولیس نے  4 دن بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا