ذوالفقار بھٹو جونیئر نے لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے  اپنا پہلا الیکشن لاڑکانہ سے لڑنے کا اعلان کردیا۔ 

دادو میں گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ کسی سے اتحاد کے بغیر عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے، ہمیں نئی سوچ سے آگے بڑھنا چاہیے، سندھ کی زمینیں اور معدنی وسائل پر لوٹ مار اور قبضہ برداشت نہیں کرینگے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں امیروں کی طرح سیاست نہیں کرنی چاہیے، شہید مرتضیٰ بھٹو کا نظریہ بڑھانے کے لیے ہم نئی سوچ اور نظریے سے آرہے ہیں اور ہم عوام کی طاقت سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر ذوالفقار جونیئر نے اپنا پہلا الیکشن لاڑکانہ سے لڑنے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ لاڑکانہ کی کس نشست سے الیکشن لڑیں گے۔ 

واضح رہے لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں ہیں جہاں سے 2024 کے عام انتخابات میں بلاول بھٹو بھی الیکشن لڑ کر منتخب ہوئے ہیں جب کہ ماضی میں محترمہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو بھی لاڑکانہ سے الیکشن لڑکر کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ 

Related posts

پنجاب حکومت 16 جون کو تیسرا بجٹ پیش کرے گی، کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں ہوگا: مجتبیٰ شجاع الرحمن

قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس مؤخر، ترقیاتی بجٹ کی منظوری میں تاخیر کا امکان

گلگت بلتستان کو نظر انداز کیا گیا، ہمارے علاوہ کسی جماعت نے یہاں ترقیاتی کام نہیں کیے، نواز شریف