میرپور خاص: زیادتی کا الزام لگانیوالی خاتون بیان سے مکر گئی، ملزمان کو پہچاننے سے انکار

میرپور خاص میں زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون عدالت میں اپنے  پہلے بیان سے مکر گئی۔

چوائس نیوز کے مطابق 3 ہفتے قبل خاتون نے 2 ملزمان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا جس کی بنیاد پر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا اور دوسرے کی تلاش جاری تھی۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون پر تشدد اورزیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

 مبینہ زیادتی کا شکار خاتون اور گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں خاتون نے ملزم کوپہچاننے سے انکارکردیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کی 50 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

پولیس کے مطابق ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے جس میں مزید کچھ روز لگ سکتے ہیں۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف کی خانیوال آمد، مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کے انتقال پر تعزیت

بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر پیغام — “شہداء کا لہو ہمارے راستے کو روشن کر گیا ہے”

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع — احتجاج، ریلیاں اور اجتماعات پر مکمل پابندی