لاپتا افراد کی لسٹ میں شامل افراد دہشتگردی میں ملوث، شواہد سامنے آگئے

لاپتا افراد کی آڑ  میں دہشتگردی کے شواہد منظر عام پر آگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 21 جولائی کو قلات آپریشن میں ہلاک دہشتگرد صہیب لانگو لاپتا افرادکی لسٹ میں تھا، فتنہ الہندوستان نے دہشتگرد صہیب لانگو عرف عامربخش کی ہلاکت اور وابستگی کوتسلیم کیا۔ 

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ فتنہ الہندوستان سے منسلک میڈیا پلیٹ فارم نے دہشتگرد صہیب کو لاپتا قراردیا تھا، اس سے قبل بھی فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشتگرد لاپتا افرادکی لسٹ میں شامل تھے۔ 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مارچ 2024 کوگوادرحملے میں ہلاک دہشتگردکریم جان بھی لاپتا افرادکی فہرست میں تھا، اس کے علاوہ نیول بیس حملےمیں مارا گیا دہشتگردعبدالودود بھی لاپتا افرادکی لسٹ میں شامل تھا۔ 

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ