بلوچستان میں 2023-24کے دوران 28لاکھ لیٹر بیئر اور چار لاکھ گیلن شراب بیچی گئی

بلوچستان میں شراب کی فروخت کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

محکمہ ایکسائز بلوچستان کے مطابق صوبے میں 58 افراد کے پاس شراب کی فروخت کا لائسنس ہے۔

محکمہ ایکسائز نے بتایاکہ 2023-24 کے دوران 28لاکھ لیٹر بیئر اور چار لاکھ گیلن شراب بیچی گئی، شراب کی فروخت پر عائد ٹیکس سے ایک ارب کی آمدنی ہوئی۔

اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ 2023-24کے دوران کوئٹہ میں ایک لاکھ 78 ہزار 867 گیلن شراب اور 7 لاکھ 29 ہزار 167 لیٹر بیئر کی فروخت کی گئی جبکہ حب میں ایک لاکھ 6 ہزار چارسو گیلن شراب اور 8 لاکھ 5 ہزار چارسو لیٹر بیئر فروخت کی گئی۔

Related posts

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی

غذائی دہشت گردوں کے خلاف کڑا اقدام — پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ معزز عدالتوں کا مؤثر کردار